You are currently viewing کوئی معزز شخص متنازع عمل کے ذریعے چیئرمین نیب نہیں بننا چاہے گا، فواد

کوئی معزز شخص متنازع عمل کے ذریعے چیئرمین نیب نہیں بننا چاہے گا، فواد

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر نہایت قابل احترام شخصیت ہیں، ان کا ماضی بے داغ ہے، وہ ایک ایماندار شخص ہیں، میرا نہیں خیال کہ ایک متنازع طریقے سے وہ نیب کے چیئرمین بننا پسند کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راجا ریاض لوٹا ایسوسی ایشن کا چیئرمین ہے، اسی خوبی کی وجہ سے وہ اپوزیشن لیڈر بنا ہے، ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تقرر ی کا عمل کیا جائے گا، کوئی بھی قابل احترام شخص اس عمل کے ذریعے آگے نہیں آئے گا۔ جسٹس مقبول باقر ایک معزز اور قانون پسند جج ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طریقے سے نیب کے چیئرمین بننے پر آمادہ ہوں گے۔
ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، ابھی مزید طوفان آنے والے دنوں میں آئے گا، حکمرانوں کی اصل توجہ اپنے خلاف کیس ختم کرانے پر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے انہوں نے اپنی ای سی ایل ختم کی پھر پراسیکیوٹر، تفتیشی ٹیمیں اور پھر ریکارڈ تبدیل کیا، انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کے حقوق ختم کیے اب ان کی پوری توجہ اپنے کیس ختم کرنے پر ہے اور اب یہ چیئرمین نیب لگا رہے ہیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ مزید سیاسی غلطیاں کریں گے، ابھی پارٹی کے اندر سے آوازیں آ رہی ہیں کہ الیکشن کرائے جائیں۔