You are currently viewing کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن کو آگے لے جایا جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، اعتزاز احسن

کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن کو آگے لے جایا جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، اعتزاز احسن

اسلام آباد (ڈیسک) سینئر قانون دان بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن اگر کوئی سمجھتا ہے الیکشن 4 سے 6 ماہ یا ایک سال آگے لے جایا جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، اگر ایک مرتبہ الیکشن کی مدت آگے بڑھائی گئی تو ہر آنے والی حکومت انتخابات کو آگے کر دے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وزیراعظم، وزیرقانون اور وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، ماضی میں یوسف رضا گیلانی 5 سال کیلئے نااہل ہوئے، شہباز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو صورت حال کی سنگینی کا ادارک نہیں، اسمبلی میں جو کارروائی ہوئی اس کو تحفظ حاصل ہے، سپریم کورٹ نے 14 مئی کے انتخابات کا حکم دے رکھا ہے، حکومت کہتی ہے 14 مئی کو انتخابات نہیں ہونے دے گی۔
سینئر قانون دان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کسی جج پر بحث نہیں ہوسکتی، اگر کوئی سمجھتا ہے الیکشن 4 سے 6 ماہ یا ایک سال آگے لے جایا جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، اگر ایک مرتبہ الیکشن کی مدت آگے بڑھائی گئی تو ہر آنے والی حکومت انتخابات کو آگے کر دے گی، پنجاب کی نگراں حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کا وکیل نہیں ہوں، عمران خان پر ٹیریان کیس ثابت ہوا تو اگلی الیکشن میں کم از کم 30 فیصد امیدوار اپنے مخالفین پر ایسا ہی الزام لگائیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7