You are currently viewing کوئٹہ: 4 بیٹیوں کو زہر پلانے کے بعد خاتون کی خودکشی

کوئٹہ: 4 بیٹیوں کو زہر پلانے کے بعد خاتون کی خودکشی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے 4 بیٹیوں کو زہر پلانے کے بعد خودکشی کرلی۔
خاتون اور بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ فاطمہ کا شوہر نشے کا عادی اور دو ماہ منشیات بحالی مرکز میں رہنے کے بعد گذشتہ ہفتے ہی گھر واپس لوٹا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان کل سے جھگڑا چل رہا تھا اور آج صبح جھگڑا کرنے کے بعد شوہر گھر سے باہر نکلا تو خاتون نے اپنی بیٹیوں کو زہر پلانے کے بعد خود بھی زہر پی لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر پہلے رکشہ چلاتا تھا تاہم ان دنوں بے روزگار تھا، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7