You are currently viewing کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی الیاس ،اہلیہ ،بیٹے  اورپوتے سمیت شہید

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی الیاس ،اہلیہ ،بیٹے اورپوتے سمیت شہید

کوئٹہ (ڈیسک):کوئٹہ کے علاقے  نواں کلی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی الیاس ،اہلیہ بیٹے اورپوتے سمیت شہید ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ایس پی الیاس اہلخانہ کےہمراہ گھر جا رہے تھے کہ  اچانک راستے میں نا معلوم موٹر سائیکل  سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس پی الیا س ،ان کی اہلیہ ،بیٹا اورپوتا موقع پر ہی شہید ہوگئے  واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ مقتولین کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردی ہیں ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7