You are currently viewing کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا کوچ ڈرائیور پکڑا گیا

کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا کوچ ڈرائیور پکڑا گیا

کراچی (ڈیسک) کوئٹہ سے منشیات کراچی اسمگل کرنے والا کوچ ڈرائیور 30 کلو چرس سمیت پکڑا گیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے والا رکشہ ڈرائیور بھی دھر لیا گیا۔
سچل پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنےوالی کوچ نمبر BSA-789 کو روک کر دوران تلاشی ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے دو کلو چرس برآمد ہونے پر بس کی مکمل تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے مزید 28 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ڈرائیور علی شیر ولد نذر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دریں اثناء سچل کے علاقے سے ہی پولیس نے دوران تلاشی رکشہ سے دو کلو چرس برآمد ہونےپر ملزم ڈرائیور راشد مسیح ولد اسحاق مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے بس اور رکشہ تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔