You are currently viewing کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس کھائی میں گرنے سے 39 جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس کھائی میں گرنے سے 39 جاں بحق، متعدد زخمی

حب (ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس گہری کھائی میں جا گری جس سے 39افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بس کو کھائی میں گرتے ہی آگ لگ گئی اور بلند ہوتے شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ کے مطابق آگ لگنے کے باعث مضروب مسافروں کو گاڑی سے باہر نکلنے میںمشکل پیش آئی اور اکثر مسافر آگ کے شعلوں کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں کل 48افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
زیادہ تر لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہو چکی ہیں جن کا ڈی این اے کرایا جائے گا تا کہ شناخت کا عمل مکمل ہو سکے، زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔