You are currently viewing کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بارش، آسمانی بجلی سے 2 نوجوان جاں بحق

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بارش، آسمانی بجلی سے 2 نوجوان جاں بحق

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے وسیع علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوراب اور پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
وادی کوئٹہ میں صبح سے ہی گرج چمک کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
دریں اثناء واشک، خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نوشکی، بولان اور پشین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
نوشکی، کولپور اور مستونگ میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ سوراب کے علاقے تنک میں باغ میں بیٹھے نوجوان فرید احمد اور جابر احمد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ اعجاز احمد زخمی ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں مزید بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.