You are currently viewing کوئٹہ، انسداد پولیو مہم ڈیوٹی پر جانے والے لیویز اہلکاروں کے ٹرک پر خودکش حملہ

کوئٹہ، انسداد پولیو مہم ڈیوٹی پر جانے والے لیویز اہلکاروں کے ٹرک پر خودکش حملہ

کوئٹہ (ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بلیلی کچلاک پاس پر خود کش حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 22 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 27افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جارہے تھے، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل موقع پر پہنچ گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔