ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اور منفرد گلوکار سونو نگم کے کنسرٹ کے دوران ان کی ٹیم پر حملہ ہو گیا ، خوش قسمتی سے سونو نگم حملے میں محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی فیسٹیول میں پرفارمنس جاری تھی کہ شیو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سونو کے ساتھ سیلفی بنوانے کی کوشش کی۔
اس دوران سونو کی منیجر اور گارڈ کے منع کرنے پر لڑکوں نے بدتمیزی کی اور جھگڑا پیدا ہو گیا جو ہاتھا پائی تک جا پہنچا ۔
جھگڑے کے دوان سونو نگرم کے ساتھ سیڑھیوں سے گرتے ہوئے زخمی ہوئے جنھیں بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں لڑکوں کو سونو کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے واضح طو رپر دیکھا جا سکتا ہے۔
سونو نگرم نے واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
