You are currently viewing کمشنر کراچی کے احکامات نظرانداز، شہر قائد میں روٹی سستی نہ ہوسکی

کمشنر کراچی کے احکامات نظرانداز، شہر قائد میں روٹی سستی نہ ہوسکی

کراچی (نیوز ڈیسک) تندور مالکان نے روٹی کی قیمت کم نہ کرکے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
شہر قائدمیں روٹی 12 روپے اور نان 17روپے کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کرایا جاسکا۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ملے گا تب ہی روٹی سستی ہوگی، کمشنر کراچی نے بغیر مشاورت کے فیصلہ صادر کردیا۔
دریں اثناء کراچی گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز دکان پر آٹا 100 روپے کلو پہنچا رہے ہیں، جوڑیا بازار سے آٹے کی بوری طارق روڈ لانے کا کرایہ 100 روپے ہے،تھیلی اور دیگر اخراجات بھی ہیں جبکہ بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے کلو اور فائن آٹا 140 روپے کلو فروخت ہورہاہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.