کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں چار روزہ وزیر علی ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنمنٹ میں کراچی کے چالیس اسکولز کی سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
ٹورنمنٹ کے افتتاح کے موقع پر کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ دینے کے لیے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔
کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے اعلان کیا کہ بہت جلد محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے کراچی گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں صفائی ،صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ۔کھیلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائےگی