You are currently viewing کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن گئے

کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن گئے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:03/05/2019 17:23
  • Reading time:1 mins read

کولمبو(ڈیسک)سری لنکا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگا کارا اکتوبر میں کرکٹ قوانین بنانے والی باڈی میرلی بیون کرکٹ کلب کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے غیر برطانوی ہوں گے۔ کمارسنگاکارا کو 2012 میں ایم سی سی کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی، وہ ایم سی سی کی ورلڈکرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

اب وہ  یکم اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک ایک سال کے لیے ایم سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔ 41 سالہ سنگاکارا نے 134 ٹیسٹ، 404 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی  کی۔ وکالت کی ڈگری رکھنے و الے سنکاگارا کا کہنا ہے کہ  ایم سی سی کی صدارت  کا اہل ٹھہرایا جانا، ان کے اور سری لنکا کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.