You are currently viewing کل عدالت کو بتادیں گے کہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا، آئی جی پنجاب

کل عدالت کو بتادیں گے کہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا، آئی جی پنجاب

لاہور (ڈیسک) آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہےکہ کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون ہر قیمت پر نافذ کیا جائے گا، ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، ایسی صورتحال قطعی نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، غلیل سے پتھر مارے گئے جس کی تمام تر تصاویر اور ویڈیوز پولیس کے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے، کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7