You are currently viewing کل ریکارڈ کاروبار کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان

کل ریکارڈ کاروبار کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان

کراچی (ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بزنس کے بعد آج منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 195پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔
کمی کے بعد انڈیکس 43ہزار 703 کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کی ڈیل طے ہونے کی خبروں کے بعد گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کل مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں دو ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، شام کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 43ہزار 900کی حد چھونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔