You are currently viewing کلثوم نواز  کی میت لانے شہباز شریف لندن روانہ

کلثوم نواز کی میت لانے شہباز شریف لندن روانہ

لاہور (ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  اپنی مرحومہ بھابھی  کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے لندن راوانہ ہو گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے، تینوں کو خصوصی طیارے سے لاہور جاتی امرا پہنچایا گیا جبکہ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے، عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے جانے کے پیش نظر شریف خاندان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے، وہ جمعرات کو لندن میں اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میت کو شہباز شریف کی ہمراہ لاہور روانہ کر دیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.