You are currently viewing کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی را ایجنٹ پنجاب سے گرفتار

کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی را ایجنٹ پنجاب سے گرفتار

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:02/06/2016 18:58
  • Reading time:1 mins read

رحیم یار خان(اسٹاف رپورٹر)   بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب سے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات  کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ شیرباز کو گرفتار کر لیا۔شیرباز گزشتہ 4 برس سے رحیم یارخان کے صحرائی علاقے میں چرواہے کے روپ میں رہائش پزیر تھا اور وہ بھارت سے آنے اور جانے والوں  کی سیولت کاری میں بھی ملوث تھا تاہم انھیں قیام اور کھانے پینے کے علاوہ سفری سہولیاتبھی فراہم کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر باز نے مقامی لوگوں سے سماجی روابط بھی قائم کر رکھے تھے اور وہعر  مقامی افراد کے ذریعے پولیس اور دیگر معلومات حاصل کر کے اپنی کارروائیاں کیا کرتا تھا۔

یاد رہے چند  روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،اس کے علاوہ پولیس مقامی افراد کے ذریعے مزید مجرموں کی تلاش میں ہے۔