اسلام آباد (ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسو س کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جو توں میں میٹل کی کو ئی شے موجود تھی جس کی تحقیقات جاری ہے
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے مشکوک ہونے پر اتروائے گئے، جوتے میں میٹل کی کوئی مشکوک چیز موجود تھی جس کی تحقیقات کے لیے جوتے کو لیب میں بھیج دیا گیا ہے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ نے موٹے سول والے جوتے پہن رکھے تھے جس پر پاکستانی حکام کو شک ہوا، اس لیے کلبھوشن سے ملاقات سے قبل ہی ان کی اہلیہ کے جوتے تبدیل کروا دیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی
ملاقات سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے جوتے اور کپڑے تبدیل کروا دئے تھے تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے