You are currently viewing کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان کا ایل او سی کا دورہ

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان کا ایل او سی کا دورہ

مظفر آباد (ڈیسک) باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی، عامر خان چناری اور چکوٹھی بازار سے گزرتے ہوئے لوگوں کو ہاتھ ہلا کرسلام کرتے رہے، عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

پاکستانی نژاد عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں، اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.