You are currently viewing کسی کا جرم اس لیے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے، رانا ثناء اللہ

کسی کا جرم اس لیے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے، رانا ثناء اللہ

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملوں کی تفتیش آرمی نے ہی کرنی ہے، جس جتھے نے 9 مئی بپا کیا انہیں اپنا جرم فیس کرنا ہوگا۔
گوجرانوالہ میں مشاورتی اجلاس کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی کا جرم اس لیے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو ملک کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہونا ہے، اگر نواز شریف کا استقبال ویسا ہوا جیسا ہم چاہتے ہیں تو ترقی کا سفر ٹھیک سے آگے بڑھے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف انتقام پر یقین نہیں رکھتے، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر ملک کی خاطر فتنے کو ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی، بلاول بھٹو نے اٹھ کر شہباز شریف کی تائید کی اور کہا کہ آپ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین اٹھے اور کہنے لگے میں ساتھ نہیں بیٹھوں گا، تم سب کو جیلوں میں بند کروں گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.