You are currently viewing کرکٹ آل رائونڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرکٹ آل رائونڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رائونڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
شاداب کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مایہ ناز اسپنر اور بیٹر ثقلین مشتاق کی دختر کے ساتھ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا اہم دن اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
شاداب نے کہا کہ میری ، میری اہلیہ اور ہمارے گھر والوں کی ترجیحات کے احترام کی درخواست ہے ، انھوں نے سب کے لیے دعائیں اور محبت بھری تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔