You are currently viewing کرکٹر فہیم اشرف کے ولیمہ میں کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت

کرکٹر فہیم اشرف کے ولیمہ میں کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت

قصور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی تقریب ولیمہ آبائی علاقے پھول نگر میں انجام پائی۔
تقریب میں کرکٹ کھلاڑیوں سمیت مقامی سیاسی، سماجی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔
ولیمے کی تقریب میں شرکت کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سمیت دیگر شخصیات جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، کامران اکمل، اظہر علی، عبد الرحمان کے علاوہ دوستوں اور رشتے دار بھی شامل تھے۔
فہیم اشرف نے نیوی بلیو رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جو مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔