ممبئی (ڈیسک)بالی ووڈمیں نئی فلموں کے ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین ان کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں ایک طرف کرن جوہر کی نئی فلم ’کلنک‘کے آئٹم نمبر کے چرچے ہیں تو دوسری طرف انہی کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکیوئل بھی تیار ہوچکا ہے۔
کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کلنک کی کاسٹ میں سنجے دت،عالیہ بھٹ، ورون دھاون، ادتیہ رائے کپور، سوناکشی سنہا، مادھوری دکشت شامل ہیں۔عالیہ بھٹ فلم کی پروموشن میں آگے آگے ہیں اور فلم میں شامل گانے ’گھر مورے پر دیسیا‘ پر ڈانس کرکے اپنے مداحوں کو متوجہ کررہی ہیں۔ فلم کاآئٹم نمبر بھی ریلیز ہوچکا ہے جس میں کریتی سینن ورون اور ادتیہ کے ساتھ ٹھمکے لگاتی نظرآرہی ہیں۔دوسری جانب فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکوئل بھی تیار ہوچکا ہے، فلم کا ٹریلر کرن جو ہر نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، اس فلم میں ٹائیگر شروف کیساتھ تارا ستارااور انایا پانڈے بھی نظر آئینگی جو اس فلم سے اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کر نے جا رہی ہیں۔