اسلام آباد (ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 4.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2018ء سے نومبر 2018ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 7 ارب 98 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آٹھ ارب 35 کروڑ ڈالر تھا جبکہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 4 ارب 8 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہ ماہی کے مقابلے میں 4.63 فیصد زائد ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 3 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا تھا۔