بشکک(اسٹاف رپورٹر) کرغزستان کے وزیرِاعظم تیمر شریف اپنی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات پر عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے وزیراعظم تیمر شریف گزشتہ سال مئی سے ملک کے وزیراعظم ہیں لیکن وہ ملک کی معاشی بہتری کے لیئے کوئی خاص اقدام نہیں اٹھا سکے، اس کے علاوہ تیمر شریف کی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات تھے جس کی تحقیقات کے لیئے پارلیمنٹ نے ایک کمیشن بنایا تھا جس نے ضروری کاغذات اور لائسنس کے بغیر10 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دینے کی تحقیقات کیں۔
دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹس صدر کے ساتھ ہیں اور پارلیمنٹ میں ان کی ہی اکثریت ہیں۔ ان جماعتوں میں عطا میکان اور اونوگو پروگریس جماعتیں شامل ہیں،تاہم اس اتحاد کے پاس 120 میں سے 80 نشستیں ہیں،جبکہ یہ اتحاد نئے وزیراعظم کے لیئے قانونی مشاورت کررہا ہے۔