You are currently viewing کرشمہ کپور کی طلاق باعث فکر ہے،رندھیر کپور

کرشمہ کپور کی طلاق باعث فکر ہے،رندھیر کپور

مبئی(اسٹاف رپورٹر)یوں تو بھارت میں طلاق ہونا کوئی خاص بات نہیں،حال ہی میں بہت سے بھارتی اداکار اور اداکاروں کے راستے جدہ ہوگئے تھے مگر بات کی جائے کرشمہ کپور کی تو ان کی طلاق سے انکے گھر والے یہ صدمہ برداشت نہں کر پارہے۔

بالی وڈ کی سابق اداکارہ کرشمہ کپور کی شوہر سنجے کپور سے طلاق کے معاملے  پر ان کے گھر والے اور انکے والد  اداکار رندھیر کپور کہتے ہیں’کرشمہ کی طلاق خاندان کے لیے بہت ہی افسوسناک ہے ،جسے بھلایا نہیں جارہا ،انھوں نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد یہ بات قابل قبول ہے کے میرے نواسا نواسی کرشمہ کے ساتھ رہیں گے تاہم کرشمہ اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہے اس لیئے ہم سب گھر والے اسکے ساتھ کھڑے ہیں۔