You are currently viewing کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی منظر عام پر آ گئی

کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی منظر عام پر آ گئی

ریاض (ڈیسک) ورلڈ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی منظر عام پر آ گئی۔
رونالڈو کو النصر کلب کی جانب سے قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا گیا ہے، کرسٹیانو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کلب کی نمائندگی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق رونالڈ و کو ملنے والے تحفے کی قیمت سات لاکھ اسی ہزار امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
مذکورہ گھڑی کا ڈیزائن ایسا تیار کیا گیا ہے جو سعودی عرب کی ثقافت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
اس گھڑی میں دنیا کے قیمتی پتھروںمیں شمار کیے جانے والے جیمز زمرد کے جڑائو کا کام ہوا ہے۔