You are currently viewing کراچی: گھر میں گھس کر میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل

کراچی: گھر میں گھس کر میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیے گئے مرد اور خاتون کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔
مقتولین کی شناخت مثال خان ولد گل احمد خان اور کرن زوجہ مثال خان کی حیثیت سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے تھا جنہوں نے کچھ عر صہ قبل ہی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔