You are currently viewing کراچی : گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ ، سب انسپکڑ شہید

کراچی : گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ ، سب انسپکڑ شہید

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں پولیس مقابلے کےنتیجےمیں سب انسپکڑ شہید ہو گئے

ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔

ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.