You are currently viewing کراچی کے فرئیر ہال میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول جاری

کراچی کے فرئیر ہال میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول جاری

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:23/01/2016 19:02
  • Reading time:1 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر)   کراچی میں کھانے کے شوقین افراد کے لئے 22،23، اور 24 جنوری 2016 کو سہ پہر تا رات 11بجے تک فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہر خاص و عام کو آنے کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایٹ فیسٹیول میں 88 اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں فیس پینٹنگ ، شرٹ پینٹنگ اور فوٹو بوتھ وغیرہ شامل ہیں۔

تین روزہ فیسٹیول میں اس بار کو ئلہ کڑاہی، رجو آئسکر یم اور ستار بخش کو بھی شامل کیا گیا ہے اور فیسٹیول میں موجود حاضرین شیفز کےبنائے ہوئے گرم گرم عمدہ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کراچی ایٹ فیسٹیول کے پہلے روز فریئیر ہال حاضرین سے پر ہجوم رہا جبکہ دوسرے روز بھی یہ سلسلہ جا ری ہے۔

اس فیسٹیول میں دیسی ، پاکستانی، باربی کیو اور اطالوی کھانے شامل ہیں جن کا لزیز ذ ائقہ اور عمدہ خوشبو حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا باعث ہے