کراچی(ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی وی چینل کے مطابق ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ آگ دھاگا بنانے والی فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔چیف فائر آفیسر مبین احمدنے کہا کہ فیکٹری میں لگی آگ پرقابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی راستہ نہیں ہے، فیکٹری کی کھڑکیوں کو لوہے کی سلاخیں لگا کر بند کیا گیا ہےجس کے با عث آپریشن میں مشکلات کا سامنا پڑا ۔چیف فائر آفیسر مبین احمدنے کہا کہ فیکٹری میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام مکمل ہوچکا ہے، آگ سے متاثرہ عمارت کی تیسری منزل سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت علی شیر، محمد کاظم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔