You are currently viewing کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی جب کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی  142 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 پیسہ فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے اور ٹیرف میں اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کیلئے 407 ارب روپے وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو سبسڈی میں دیے جائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.