کراچی (ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی میئرشپ پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ لوگ قبضے کے ذریعے میئر بننا چاہ رہے ہیں، ہمیں ہمارے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مردم شماری جاری ہے مگر کراچی میں ابھی بھی بہت سی جگہوں پر مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے خود سروے کیا ہے، بلند و بالا عمارتوں اور کچی بستیوں میں لوگوں کو نہیں گنا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں ابھی بھی ڈیڑھ کروڑ لوگ ایسے ہیں جو مردم شماری کے عمل سے نہیں گزرے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے روزگار کا مسئلہ ہے، ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، اگر اصلاح نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
