کراچی (ڈیسک) ایس ایس پی سٹی پولیس کے احکامات پرڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گٹکاماواکے گوداموں پرکارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں تیار گٹکاماوا اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمدکرلی جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم محمد اسلم بلوچ کو کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدودکی گئی کارروائیوں کے دوران گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 105کلو گرام تیار گٹکاماوا ،15 پیکٹ مختلف اقسام کے دیگر گٹکے ، 24 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹس اور مکسر مشین برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
