You are currently viewing کراچی: پان شاپ میں لوٹ مار، گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی: پان شاپ میں لوٹ مار، گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے پان کی کیبن لوٹنے کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا۔
ڈی ایس پی ظفر جاوید کو 12 جون کی شب گلشن اقبال 13 ڈی میں بیٹے سمیت پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ پان شاپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 2 جون کو 3 افراد نے دکان سے 7 ہزار روپے لوٹے تھے، 12 جون کو دوبارہ رات 11 بجے پولیس موبائل پر 3 افراد نے واردات کی، ملزمان نے 50 ہزار روپے کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور 15 ہزار روپے لوٹے۔
متاثرہ دکاندار کے مطابق دکان سے لوٹ مار کے بعد اسے پولیس موبائل میں بٹھایا گیا، گلشن چورنگی پر جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکال کر اسے موبائل سے اتارا گیا۔
واردات میں استعمال کی گئی پولیس موبائل کی پچھلی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.