You are currently viewing کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرکے 20 ارب روپے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرکے 20 ارب روپے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی (ڈیسک) کراچی والوں کےلیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
یکساں ٹیرف کےلیے کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی اور صارفین پر 20 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
وفاقی حکومت کی رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔
نیپرا میں ہونے والی سماعت میں فیصلہ کیا گیا کہ کےالیکٹرک صارفین سے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
فیصلہ ہوا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے دوسری سہ ماہی کی مد میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا فیصلے کے بعد کراچی والے اپریل سے جون اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے ۔
ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7