کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ ناظم آباد بلاک K میں رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے دکاندار جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متاثرہ عمارت سے رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
اسپتال میں منا بیگ نامی ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، متوفی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا اور متاثرہ عمارت میں ہی اس کی دکان تھی۔
چھجہ گرنے کے بعد عمارت میں قائم دکانوں سے دکانداروں نے اپنا سامان نکالنا شروع کردیا۔