You are currently viewing کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے حکام کی سرزنش کردی

کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے حکام کی سرزنش کردی

اسلام آباد (ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران کراچی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف حکام پر برس پڑے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو کراچی میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔
وزیراعظم نے حکام کو گیس فراہمی کی مسلسل نگرانی اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.