You are currently viewing کراچی میں گاڑیوں کے امپورٹر کے گھر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

کراچی میں گاڑیوں کے امپورٹر کے گھر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ای سی ایچ سوسائٹی میں حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے گاڑیوں کے امپورٹر کے گھر سے ملکی اور غیر ملکی بھاری کرنسی، پرائز بانڈ برآمد کرلیے۔
حکام کے مطابق کارروائی پی ای سی ایچ ایس میں عزیز سیکھا کے گھر پر گذشتہ شب کی گئی۔
چھاپے کے دوران گھر سے 23 ہزار امریکی ڈالر، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 5 لاکھ 49 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ رقم اور موبائل فون ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عزیز سیکھا امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جس کے گھر کی نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی۔
چھاپہ مار ٹیم کے مطابق نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپاکر رکھی گئی تھیں۔