You are currently viewing کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

کراچی (ڈیسک) کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں ڈیری فارمرز نے آج ہی سے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 11 فروری سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 210 روپے ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر ہے لیکن شہر میں دودھ 190 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا جبکہ اب مزید 20 روپے اضافے سے قیمت 210 روپے لیٹر ہوجائے گی۔