You are currently viewing کراچی میں ڈاکو سرگرم، ایک اور شہری مزاحمت پر مارا گیا

کراچی میں ڈاکو سرگرم، ایک اور شہری مزاحمت پر مارا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گلشن معمار میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق امجد اور امان اللہ سائٹ سپر ہائی وے پر بینک سے رقم لیکر نکلے تھے۔
گلشن معمار اجمیر گارڈن کے قریب ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بناکر دونوں کو شدید زخمی کردیا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ امجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں جبکہ بینک سے بھی تفصیلات لےرہےہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر 50 افراد مارے جاچکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.