You are currently viewing کراچی میں موسم گرم، پارہ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی گئی

کراچی میں موسم گرم، پارہ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد جبکہ مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.