You are currently viewing کراچی میں لوگوں کو مارا جاتا رہا تو حکومت چھوڑ دیں گے، فیصل سبزواری

کراچی میں لوگوں کو مارا جاتا رہا تو حکومت چھوڑ دیں گے، فیصل سبزواری

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس اور کرمنلز کراچی میں عید منانے آئے ہوئے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ چند ہزار روپے کےلیے شہریوں کو مارا جا رہا ہے جبکہ پولیس روکنے میں ناکام ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے کراچی کے بچوں کو لوٹا جاتا تھا اب یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ مارا بھی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل پولیس اور کرمنلز کراچی عید منانے آئے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئیں اور ہمارے نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں۔
فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کو مارا جاتا رہا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت کو 15 سال ہوچکے ہیں، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو آپریشن کے مطالبات سامنے آجاتے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.