کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں انٹر کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ۔
امتحانات میں ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔
صبح کی شفٹ میں 58ہزار کے قریب طلبا پرچے دینے کے لیے امتحانی مراکز پہنچ رہے ہیں جب کہ بقیہ طلبا شام کی شفٹ میں پیپر دے رہے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز پر انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پرچوں کا دورانیہ 3گھنٹوں پر مشتمل ہو گا، آج لیے جانے والے پیپر جن میں زولوجی، اسلامک ایجوکیشن اور اخلاقیات شامل ہیں کا دورانیہ دو گھنٹوں کا ہے۔
