You are currently viewing کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو پولیس فوری کنٹرول کرے، گورنر سندھ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو پولیس فوری کنٹرول کرے، گورنر سندھ

کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ سندھ پولیس نے بھی صوبہ میں امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے ان واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔ گورنر نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔گورنر نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ملاقات کے دوران پولیس فورس کی مہارت میں اضافے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔