You are currently viewing کراچی میں آئندہ 3 روز تک سورج آگ اگلے گا

کراچی میں آئندہ 3 روز تک سورج آگ اگلے گا

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:21/04/2016 23:39
  • Reading time:1 mins read

کراچی:(اسٹٓاف رپورٹر) شہر قائد میں کل سے آئندہ 3 روز تک سورج آگ اگلے گا جس کے باعث محکمہ موسمیات نے  سال کا پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کی جاری کیئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 24 اپریل تک کراچی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہےتاہم سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی صورت میں ہیٹ انڈیکس اس سے بڑھ بھی زیادہ  سکتا ہے۔

 یاد رہےتمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جب کہ ہیٹ ویو کے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے بنائے گئے خصوصی وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے۔