کراچی (ڈیسک):ملیر کے قریب لنک روڈ پرمخالف سمت سے آنے والی سوزوکی پک اپ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے،اور دو افراد زخمی ہوئے،پک اپ میں موجود 3 ماہ کی معصوم بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہی جبکہ بچی کی ماں حادثے میں جاں بحق ہوگئی ۔حادثے کےبعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
کراچی :ملیر کے قریب لنک روڈپر ٹرالر اور پک اپ کے تصادم سے 6افراد جاں بحق
- Post author:Staff Reporter
- Post published:12/09/2017 12:45
- Post category:پاکستان / کراچی
- Post last modified:13/09/2017 12:09
- Reading time:1 mins read
Staff Reporter
Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.