You are currently viewing کراچی: مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، 2 افغانی نکلے

کراچی: مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، 2 افغانی نکلے

کراچی (نیوز ڈیسک) ملیر سعود آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک 4 ڈاکوؤں میں افغان باشندے نکلے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اختر گل، قمرالدین، حیدرخان اور خان محمد کے ناموں سے ہوئی جن میں اختر گل اور خان محمد افغانستان کے باشندے تھے۔
اختر گل اور خان محمد کراچی میں افغان کیمپ اور ملیر اللہ والا ٹاؤن میں رہائش پذیرتھے۔
ہلاک ہونےوالے قمر الدین کا تعلق کراچی جبکہ حیدر خان کا تعلق پشین سے تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ شہریوں پر گولی چلانے والوں کو گولی سے ہی جواب دیا جائے گا۔