کراچی (نیوز ڈیسک) کورنگی میں فیکٹری کے اندر کارگو لفٹ گرنے سے 12 خواتین زخمی ہوگئیں۔
لفٹ گرنے کا واقعہ کورنگی انڈس چورنگی کے قریب واقع ڈینم کمپنی کے اندر پیش آیا۔
حادثہ کے نتیجے میں صباء زوجہ ساجد علی، رخسار زوجہ خالد، شمع زوجہ احسن، شازیہ زوجہ فرحان، شاہدہ زوجہ محمد آصف، حرا زوجہ بلال، سمیرا زوجہ اُویس، شمع زوجہ فراز، نورین دختر خالد، کومل زوجہ فیضان، خورشیدہ دختر ابراہیم، ارم دختر محمد سعید زخمی ہوئیں۔
زخمی ہونے والی خواتین کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کیا گیا۔