کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت شاہراہ فیصل پر فلسطین یکجہتی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں جے یو آئی، اے این پی، مسلم لیگ (ن) اور ایرانی قونصل جنرل سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں پاکستان کا بیانیہ آج اسلام آباد سے نہیں کراچی سے جا رہا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا مظاہرہ کراچی میں ہوا۔
ریلی سے اے این پی، جے یو آئی اور جی ڈی اے، مجلس وحدت المسلمین اور ایرانی قونصل جنرل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے اسرائیلی مظالم کے علاوہ امریکا پر بھی کڑی تنقید کی۔
شرکاء نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔