You are currently viewing کراچی: ضلع وسطی میں 3 سالہ بچی قتل، زیادتی کی تصدیق

کراچی: ضلع وسطی میں 3 سالہ بچی قتل، زیادتی کی تصدیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سفاک قاتل نے 3 سالہ بچی کو قتل کردیا۔
ریسکیو حکام کےمطابق مقتولہ آمنہ دختر عبدالباسط کی لاش ایف بی ایریا بلاک 11میں گلی سے ملی جس کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھے نکلی تھی اور بعدازاں گھرسے کچھ فاصلے پر اس کی لاش ملی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ظاہر ہوتا ہے کہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، گلی میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
مقتولہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی جبکہ بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.